تازہ ترین

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

اسلام آباد : صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے...

امریکا ماسکو میں جاسوسی کے الزام میں گرفتار اپنے شہری تک رسائی کا خواہاں

واشنگٹن: امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ امید ہے کہ روس ماسکو میں جاسوسی کے الزام میں گرفتار کیے گئے امریکی شہری تک بہت جلد رسائی دے دے گا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے نیوز کانفرنس میں کہا کہ امریکا نے روس پر واضح کردیا ہے کہ ہماری توقع کیا ہے اور ہم یہ جاننا چاہتے ہیں کہ گرفتار امریکی شہری پر کس قسم کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

مائیک پومپیو کا کہنا تھا کہ اگر پال کو بلاجواز اور غیر مناسب طور پر حراست میں لیا گیا ہے تو ہم اس کی فوری رہائی اور وطن واپسی کا مطالبہ کریں گے۔

واضح رہے کہ روس کی داخلی سیکیورٹی سروس (ایف ایس بی) نے دارالحکومت ماسکو میں گزشتہ جمعہ کو امریکی شہری پال ولان کو جاسوسی کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔

مزید پڑھیں: روس میں‌ امریکی شہری جاسوسی کے الزام میں گرفتار

روس کا کہنا تھا کہ جاسوسی کی ایک کارروائی کے دوران پال کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا ہے لیکن اس نے مزید تفصیلات نہیں بتائی ہیں۔

یاد رہے کہ امریکی جاسوس پال ولان امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتا ہے، وہ سابق میرین ہے، پال ولان کے بھائی کا کہنا ہے کہ وہ ماسکو میں ایک شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے گیا تھا۔

روس کا کہنا تھا کہ ایف ایس بی نے 28 دسمبر کو اس مشتبہ امریکی جاسوس کو گرفتار کیا تھا اور اس کے خلاف فوجداری کیس کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

Comments

- Advertisement -