تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

امریکا : بہو پر ظلم ڈھانے والے پاکستانی خاندان کو 30 سال قید کی سزا

نیو یارک : امریکا میں اپنی بہو پر تشدد کرنے پر پاکستانی خاندان کے تین افراد کو تیس سال قید بامشقت کی سزا سنادی گئی۔

اس حوالے سے امریکی محکمہ انصاف نے کہا ہے کہ پاکستانی خاندان نے اپنی بہو کو12سال تک گھر میں غلام بنا کر رکھا ہوا تھا۔

محکمہ انصاف کے مطابق اہل خانہ خاتون سے پورے گھرکی صفائی اور کھانا بنوانے کے علاوہ اس کو جسمانی اور ذہنی تشدد کا نشانہ بھی بناتے تھے۔

سسرال والوں نے خاتون کو12سال تک گھر سے نہ باہر جانے دیا اور نہ ہی اس عرصے میں بہو کو اس کے والدین سے فون پربات کرنے دی۔

مذکورہ پاکستانی خاتون کو سال2002میں پاکستان سے شادی کرکے امریکا لایا گیا تھا، امریکی محکمہ انصاف کے مطابق خاتون کی ساس کو جرم ثابت ہونے پر بارہ سال، دو بھائیوں نعمان چوہدری اور ریحان چوہدری کو پانچ اور دس سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

اس کے علاوہ امریکی عدالت نے تمام ملزمان کو پاکستانی خاتون کو ڈھائی لاکھ ڈالر ہرجانہ ادا کرنے کا بھی حکم بھی جاری کیا ہے۔

Comments

- Advertisement -