تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

امریکی نائب معاون وزیرخارجہ ایلس ویلز آج شاہ محمود قریشی سے ملاقات کریں گی

اسلام آباد : امریکی نائب معاون وزیرخارجہ ایلس ویلز آج وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کریں گی، ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف اےٹی ایف میں پاکستان امریکی تعاون اورحمایت طلب کرےگا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی نائب معاون وزیرخارجہ ایلس ویلز آج وزارت خارجہ کا دورہ کریں گی اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کریں گی ، سیکریٹری خارجہ سہیل محمود ایلس ویلز مذاکرات میں اپنے وفود کی نمائندگی کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت خارجہ کے بعد ایلس ویلز وزارت تجارت اور خزانہ کا بھی دورہ کریں گی، ایلس ویلز کے ہمراہ تجارتی وفد بھی پاکستان آیا ہے، وزارت خزانہ میں پاکستان کی مالی اور مالیاتی ضرورت پربات ہوگی اور ایف اے ٹی ایف میں پاکستان امریکی تعاون اورحمایت طلب کرے گا۔

سفارتی ذرائع کے مطابق ملاقات میں ٹیررفناسنگ کیخلاف پاکستانی اقدامات،نتائج پربھی بات ہوگی، ایلس ویلز وزارت داخلہ کے دورے میں دہشت گردی کیخلاف اقدامات اور کارروائیوں پر بات ہوگی جبکہ پاک امریکاتعاون کے امور پر بھی گفتگو کی جائے گی۔

مزید پڑھیں : امریکی نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز پاکستان پہنچ گئیں

ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی نائب معاون وزیرخارجہ ایلس ویلز کو وزارت داخلہ میں کالعدم تنظیموں کیخلاف اقدامات پر بریفنگ دی جائے گی۔

گذشتہ روز امریکا کی نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز پاکستان پہنچیں تھیں ،ان کا دورہ 22 جنوری تک جاری رہے گا، دورے کے دوران وہ پاکستانی حکام سے اہم ملاقاتیں کریں گی، ملاقاتوں میں دو طرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر گفتگو کی جائے گی۔

کچھ عرصہ قبل اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو میں ایلس ویلز نے کہا تھا کہ امریکا، پاکستان اور بھارت میں کشیدگی نہیں دیکھنا چاہتا، بھارت سے گرفتار کشمیریوں کی رہائی کا معاملہ اٹھایا گیا ہے، پاکستان اور بھارت کو اعتماد سازی کی فضا بحال کرنا ہوگی۔

انہوں نے کہا تھا کہ پاک امریکا تعلقات میں بھی بہتری آرہی ہے، امید ہے پاکستان افغان حکومت اور طالبان کو مذاکرات کی میز پر لے آئے گا، پاکستان اور امریکا نے مل کر افغانستان کے سیاسی حل کی کوشش کی، امید ہے پاکستان یہ تعاون جاری رکھے گا۔

Comments

- Advertisement -