بدھ, فروری 11, 2026
اشتہار

ڈالر کی قیمت 106 روپے سے تجاوز کرگئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت 106 روپے سے تجاوز کر گئی۔

رپورٹ کے مطابق 2 دن میں ڈالر کی قیمت میں 2 روپے کے اضافے ہوا، جس سے ڈالر روپے کے مقابلے میں بلند ترین سطح پر آگیا، انٹر بینک مارکیٹ میں گزشتہ روز کے مقابلے ڈالر کی قیمت میں 85 پیسے کا اضافہ ہوا، جس سے ڈالر 106.10 روپے کا ہوگیا.

گزشتہ روز انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی فروخت 105.5 روپے سے شروع ہوکر 105.25 روپے پر بند ہوئی تھی۔

کرنسی ڈیلرز ڈالر کی قیمت میں اضافے اور روپے کی قدر میں کمی کا ذمہ دار حکومت کو قرار دے رہے ہیں، آئی ایم ایف کا دباؤ بھی روپے کی قدر میں کمی کی وجہ قرار دیا جارہا ہے.

واضح رہے کہ کرنسی ڈیلرز کے مطابق ایکسپورٹرز نے برآمدات بڑھانے کے لیے حکومت سے مختلف مطالبات کیے تھے، جس میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ بھی شامل تھا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں