کراچی : اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں آج بھی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی اور مزید 7 روپے سستا ہوگر 316 روپے پر آگیا۔
تفصیلات کے مطابق اوپن مارکیٹ میں انتظامیہ کی کاروائی آج بھی جاری رہی ، جس کے باعث پاکستانی روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں مزید کمی ریکارڈ کی گئی۔
اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر مزید سات روپے سستا ہو کر 316 روپے کی سطح پر آگیا ، کل سے ابتک اوپن مارکیٹ میں ڈالربارہ روپے سستا ہو چکا ہے۔
انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 20 پیسے سستا ہو کر 306 روپے 90 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ جبکہ بینکوں کی جانب سے ایل سیز کھولنے کیلئے درآمد کنندگان کو ڈالر تین سو سات روپے چالیس پیسے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔
گذشتہ روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر تقریبا چھ روپے سستا ہو کر تین سو بائیس روپے تک نیچے گرگیا تھا، جبکہ انٹربینک میں ڈالر کی اڑان جاری رہی، ڈالر ایک روپے اکیتیس مہنگا ہو کر تین سوچھ روپے پچیانوے پیسے پر بند ہوا۔