کراچی : کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے امریکی ڈالر مزید 2 روپے 11 پیسے کم ہوکر 224 روپے کا ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف اور دوست ممالک کی جانب سے معاشی پیکج ملنے کی امید کے ثمرات سامنے آنے لگے اور روپے کی قدر مستحکم ہونے لگی۔
ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قیمت میں آج پانچویں روز بھی استحکام نظر آیا، انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 2روپے 11پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 224.04پر بند ہوا، گذشتہ روز ڈالر226.15 پر بند ہواتھا جبکہ بینکس امپورٹرز کو ڈالر 226 روپے50 پیسے میں فروخت کر رہے تھے۔
ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالرکی قیمت میں 4روپے کی کمی ہوئی ، جس کے بعد ڈالر 222روپے پرآگیا، گزشتہ روزاوپن مارکیٹ میں ڈالر 226روپے پربند ہوا تھا۔
خیال رہے پاکستان کو دوست ممالک نے سرمایہ کاری اور فنڈنگ کی فراہمی کا گرین سگنل دے دیا ہے ۔ ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق دوست ملکوں سے 8 ارب ڈالر کے معاشی پیکج ملنے کی امید ہے۔