The news is by your side.

Advertisement

امریکی ڈالر کی اونچی اڑان، 11 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

کراچی: انٹر بینک میں امریکی ڈالر 11 ماہ کی بلند سطح 166 روپے سے بھی تجاوز کرگیا ، ایک دن ڈالر کی قدر میں 19 پیسے اضافہ ہوا۔

تفصیلات کے مطابق کرنسی مارکیٹس میں روپے کی بے قدری کا سلسلہ جاری ہے، انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور ڈالر کی قیمت بدستور ریکارڈ سطح پر ہے۔

فاریکس ڈیلرز کا کہنا ہے کہ انٹربینک میں ڈالر ایک دن میں 19 پیسے مہنگا ہوا، جس کے بعد ڈالر کی قیمت 166 روپے سے تجاوز کرگئی اور انٹربینک میں ڈالر 166 روپے 55 پیسے پر پہنچ گیا۔

اوپن مارکیٹ میں 1 روپے 50 پیسے کے اضافے سے ڈالر کی قیمت خرید 164.20 روپے سے بڑھ کر 165.70 روپے اور قیمت فروخت 164.80 روپے سے بڑھ کر 166.80 روپے ہو گئی ہے۔

ڈالر کی قدر بڑھنے سے ملک پر عائد واجب الادا قرضوں میں اضافہ ہوتا جارہا ہے، معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈالر کی قدر بڑھنے سے مہنگائی میں اضافہ ہوگا، جس کے باعث درآمدی اشیاء اور خام مال کی قیمت بڑھے گی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں