تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

شہبازحکومت میں معیشت کا دھڑن تختہ ، امریکی ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر برقرار

کراچی : شہباز حکومت میں معیشت کا دھڑن تختہ ہوگیا، انٹربینک میں ڈالر مزید 1 روپے 64 پیسے مہنگا ہو کر 191 کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

تفصیلات کے مطابق شہبازحکومت نہ پاکستانی روپے کو استحکام دلاسکی اور نہ ہی مہنگائی کو روک سکی، انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر مسلسل تیسرے دن بھی تاریخ کی بلند ترین سطح پر برقرار ہے۔

ٹریڈنگ کے دوران انٹر بینک میں ڈالر ایک روپے 64 پیسے مہنگا ہو کر191 روپے 66 پیسے پر جاپہنچا۔

کرنسی ڈیلرز کا کہنا ہے کہ اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 192 روپے75 پیسے پر فروخت ہو رہا ہے۔

پہلی اپریل سے اب تک ڈالر سات روپے بارہ پیسے مہنگا ہوچکا ہے، ماہرین کا کہنا ہے کہ سیاسی عدم استحکام اور آئی ایم ایف سےبات چیت میں ناکامی ڈالر بے قابو ہونےکی بڑی وجہ ہے۔

خیال رہے یکم اپریل کوجوڈالرایک سو بیاسی روپے سے زائد پر تھا وہ آج ایک سو اکیانوے روپے کوٹچ کرگیا۔

گذشتہ روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر ڈھائی روپے مہنگا ہوکر 190 سے 192.50 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا جبکہ انٹر بینک میں ڈالر 190 روپے 2 پیسے پر بند ہوا۔

Comments

- Advertisement -