تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

پاک افغان سرحد کے قریب امریکی ڈرون حملہ ، کالعدم تنظیم کے اہم کمانڈرسمیت7 دہشتگرد ہلاک

شمالی وزیرستان : دتہ خیل پاک افغان سرحد کے قریب امریکی ڈرون حملے میں کالعدم تنظیم کے اہم کمانڈر سمیت سات دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل پاک افغان سرحد کے قریب امریکی ڈرون حملہ ہوا، جس کے نتیجے میں  ڈرون حملے میں کالعدم تنظیم کےاہم کمانڈرسمیت سات دہشت گرد ہلاک ہوئے جبکہ حملے میں کئی افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے۔

ہلاک ہونے والے دہشتگردوں میں دو کمانڈر عبدالرحمان اور اختر محمد شامل ہیں، دہشتگردوں کا تعلق ٹی ٹی پی سے تھا۔

خیال رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے رواں سال جنوری میں امریکی صدر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد یہ دوسرا ڈرون حملہ ہے۔


مزید پڑھیں : کرم ایجنسی میں ڈرون حملہ 2 مشتبہ افراد جاں بحق


اس سے قبل گذشتہ ماہ امریکی ڈرونز نے پاک افغان سرحد سے متصل کرم ایجنسی میں میزائل داغے اور ایک موٹر سائیکل کو نشانہ بنایا گیا، جس میں دو مشتبہ افراد مارے گئے تھے،  ان کی شناخت شاکر اور قاری عبداللہ کے نام سے ہوئی تھی۔

یہ امریکا میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بر سر اقتدار آنے کے بعد پاکستان اور افغانستان میں پہلا ڈرون حملہ تھا۔


 مزید پڑھیں : افغانستان میں‌ ڈرون حملہ: تحریک طالبان کا اہم کمانڈر ہلاک


واضح رہےگذشتہ سال مئی میں پاک افغان سرحد کے قریب امریکی ڈرون حملے میں افغان طالبان کے امیر ملامنصور اختر ہلاک ہوگیا تھا،  امریکی ڈرون طیاروں نے بلوچستان کے علاقے میں ایک گاڑی کو نشانہ بنایا، جس میں ایک ڈرائیور سمیت تحریک طالبان کا امیر ملااختر منصور موجود تھے۔

Comments

- Advertisement -