اتوار, اپریل 19, 2026
اشتہار

رفح کراسنگ کھولنے کیلیے امریکا، مصر اور اسرائیل میں اتفاق نہ ہوسکا

اشتہار

حیرت انگیز

امریکا، مصر، اسرائیل رفح کراسنگ پر فلسطینی اتھارٹی کے کردار پر متفق ہونے میں ناکام ہو گئے۔

اسرائیل کی جانب سے فلسطینی اتھارٹی کوغزہ کی جانب آپریشن کیلئےکردار سے روک دیا گیا۔ اسرائیلی اقدام کے بعد امریکی اور مصری حکام رفح کراسنگ کھولنے میں رضامند نہ ہو سکے۔

خبر ایجنسی کے مطابق مصر کے ساتھ رفح کراسنگ اسرائیل کی فوجی کارروائیوں کے بعد سے بند ہے۔ مصر نے غزہ پر فلسطینیوں کے دوبارہ کنٹرول تک رفح کراسنگ کھولنے سے انکار کر دیا ہے۔

اسرائیلی حملوں کے باعث رفح گزرگاہ اور مصنوعات کے داخلے کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

اقوام متحدہ کے دفتر برائے رابطہ برائے انسانی امور کے ترجمان جینس لارک کا کہنا تھا کہ رفح بارڈر گیٹ، جہاں اسرائیلی فوج نے غزہ کے رفح شہر پر زمینی حملہ کیا اور کنٹرول حاصل کر لیا، کراسنگ اور مصنوعات کی گزر گاہ دونوں کے لیے بند کر دیا گیا تھا۔

اُن کا کہنا تھا کہ رفح چوکی اس وقت اسرائیلی فوج کے کنٹرول میں ہے اور اسے دونوں جانب سے گزرنے اور مصنوعات کے داخلے کے لیے بند کردیا گیا ہے۔

 

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں