پیر, دسمبر 2, 2024
اشتہار

واشنگٹن: کیپیٹل وزیٹر سینٹر سے مشکوک شخص گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: امریکا میں صدارتی انتخاب 2024 کے سلسلے میں ووٹنگ کا سلسلہ جاری ہے، کیپٹل ویزیٹر سینٹر سے مشکوک شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق سیکورٹی ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ واشنگٹن میں کیپٹل ویزیٹر سینٹر سے حراست میں لئے گئے مشکوک شخص سے ایک پستول اور ٹارچ برآمد کرلی گئی ہے۔

واضح رہے کہ ملک میں نئے صدر کے انتخاب کے لیے آج پولنگ جاری ہے، ایسے میں امن و امان اور الیکشن عملے پر تشدد کے خدشات سے نمٹنے کے لیے غیرمعمولی سیکیورٹی اقدامات کئے گئے ہیں۔

- Advertisement -

امریکی انتخابات کے سلسلے میں واشنگٹن، ریاست اوریگان اور نیواڈا میں نیشنل گارڈ کو فعال کردیا گیا ہے جبکہ خطرات پر نظر رکھنے کے لیے ایف بی آئی نے کمانڈ پوسٹ قائم کردی ہے۔

امریکا بھر میں ایک لاکھ کے قریب پولنگ اسٹیشنز پر سیکیورٹی اقدامات انتہائی سخت کئے گئے ہیں، جبکہ پولنگ عملے کی حفاظت کے لیے خصوصی مسلح ٹیمیں تعینات ہیں۔

رپورٹس کے مطابق امریکی انتخابات کے دوران غلط معلومات سے الیکشن عملے، ورکرز اور ان کے خاندانوں کو خطرہ ہوسکتا ہے۔

سائبر سیکیورٹی چیف کا کہنا ہے کہ بیرونی مخالفتین پہلے سے کہیں زیادہ بڑے پیمانے پر جھوٹی افواہیں پھیلانے میں مصروف ہیں، غلط معلومات کا ایک آتش فشاں ہے۔

امریکی صدارتی انتخاب 2024، ٹرمپ اور کاملا ہیرس میں کانٹے کا مقابلہ

ڈیموکریٹ کی جانب سے موجودہ نائب صدر کاملا ہیرس اور ری پبلیکن کی جانب سے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ امیدوار ہیں۔ دونوں امیدواروں نے جم کر انتخابی مہم چلائی ہے، ایک دوسرے پر الزامات کی بارش کی اور اپنی قیادت میں امریکا کو بام عروج پر پہنچانے کے دعوے کیے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں