تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

صدارتی انتخابات کیلئے ٹرمپ کی مدد نہ کی جائے،ارکان کا مطالبہ

واشنگٹن : ری پبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوارڈونلڈٹرمپ کواپنی جماعت کے ارکان کی سخت مخالفت کا سامنا ہے، ستر سے زائد
اراکین نے ٹرمپ کی مدد نہ کرنے کے لئے پارٹی کی قومی کمیٹی کے چئیرمین کوخط لکھ دیا ہے۔

مخالفین کو دھمکانے، مسلمانوں پر نفرت کے تیر برسانے اور پناہ گزینوں کو نکال باہر کرنے کے بڑے بڑے دعوے کرنے والے ڈونلڈ ٹرمپ کا امریکی صدر بننے کا خواب چکنا چور ہوتا نظر آرہا ہے۔


 

مزید پڑھیں :  واشنگٹن : 50ری پبلکن رہنماؤں کا ڈونلڈ ٹرمپ کیخلاف کھلا خط


 

ری پبلکن پارٹی کے سترسے زائد امیدواروں نے پارٹی کو خط لکھ کر ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت نہ کرنے کا مطالبہ کردیا, اس خط پر دستخط کرنے والوں نے ٹرمپ کی نااہلی، تفریقیت اور ان کی ریکارڈ غیرمقبولیت کے باعث انھیں تنقید کا نشانہ بنایا ہے، اور کہا ہے کہ ٹرمپ کے بیانات اور منفی مزاج نومبر میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں پارٹی کی نیّا ڈبو دیں گے۔

رواں ہفتے میں یہ دوسرا موقع ہے جب ڈونلڈ ٹرمپ کی جماعت کے اپنے ساتھی ان کی مخالفت میں کھڑے ہوئے ہیں، اس سے قبل پچاس ارکان نے ٹرمپ کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا تھا اور کہا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ امریکا کے بدترین اور خطرناک صدر ثابت ہوسکتے ہیں جبکہ وہ امریکا کی سلامتی کو بھی خطرے میں ڈال سکتے ہیں۔


 

مزید پڑھیں : امریکی صدر اوباما اور ہیلری کلنٹن داعش کے بانی ہیں،ڈونلڈ ٹرمپ


 

صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز ریاست فلوریڈا کے شہر فورٹ لاڈرڈیل میں تقریر کرتے ہوئےہیں صدر اوباما کو داعش کا بانی اور اپنی حریف ہیلری کلنٹن کو داعش کا شریک بانی قرار دیا۔


 

مزید پڑھیں : اسلحہ رکھنے والے افراد ہیلری کلنٹن کو صدر بننے سے روک سکتے ہیں،ڈونلڈ ٹرمپ


 

اس سے قبل بھی ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بیان میں کہا تھا کہ اسلحہ رکھنے کے حقوق کے حامی ہیلری کو جیتنے سے روک سکتے ہیں۔

تازہ ترین عوامی جائزوں کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت میں تیزی سے کمی آئی ہے، تمام تر مخالفت کے باوجود ڈونلڈ ٹرمپ نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے بیانات پر قائم رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

Comments

- Advertisement -