تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ کے نئے صدر منتخب ہوگئے

واشنگٹن‌: صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ امریکی صدر منتخب ہوگئے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے 276 الیکٹورل ووٹ حاصل کئے۔

تفصیلات کے مطابق امریکا میں صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ اور ہیلری کلنٹن کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہوا اور عوامی جائزوں اور مختلف حلقوں کی رائے سے ہٹ کر ڈونلڈ ٹرمپ 276 الیکٹورل ووٹ حاصل کرکے امریکہ کے 45 ویں صدر منتخب ہوگئے، صدر بننے کے لیے270 الیکٹورل ووٹ درکار ہوتے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ  نے 276 الیکٹورل ووٹ جبکہ ہیلری کلنٹن نے 218 الیکٹورل ووٹ حاصل کئے۔

vote-1

ہیلری کلنٹن نے ڈونلڈ ٹرمپ کو ٹیلی فون کرکے انتخاب میں شکست تسلیم کی اور انہیں مبارک باد دی۔

ستر سالہ ڈونلڈ ٹرمپ وائٹ ہاؤس جانے والے معمر ترین امریکی صدر ہے۔

امریکا کی 50 ریاستوں اور ڈسٹرکٹ آف کولمبیا میں مجموعی طور پر 538 الیکٹورل کالج ووٹ تقسیم ہیں، کامیابی کے لیے صدارتی امیدوار کو کم سے کم 270 الیکٹورل ووٹ حاصل کرنے ہوتے ہیں۔

صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن نے شکست قبول کرلی

ہیلری کلنٹن کی انتخابی مہم کے چیئرمین جان پوڈیسٹا نے ڈیموکریٹک ہیڈ کوارٹرز میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ گھر جائیں اور تھوڑا آرام کرلیں ، آپ سب کا بہت شکریہ۔

جان پوڈیسٹا نے کہا کہ  میں اتنا ہی کہہ سکتا ہوں کہ ہم تھوڑا اور انتظار کرسکتے ہیں، انتخابی نتائج مکمل طور پر سامنے آنے دیں پھر ہم اس پر بات کریں گے، انتخاب سے متعلق ہیلری کلنٹن آج کوئی بات نہیں کریں گی۔

امریکی صدارتی انتخابات کے نتائج، ٹرمپ کیمپ میں جشن ، ہیلری کے کیمپ میں مایوسی

امریکی انتخابات میں پولنگ کا سلسلہ ختم ہوا تو ٹرمپ اور ہیلری کے سپورٹر کیمپ میں جمع ہوگئے، جیسے جیسے نتائج آتے گئے ویسے ویسے منظر تبدیل ہوتا گیا، کبھی ٹرمپ کے سپورٹر جشن مناتے تو کبھی کلنٹن کے‌۔

tttt

صورتحال ٹرمپ کی جانب موڑی تو ان کے سپورٹر خوشی سے نہال ہوگئے اور ہیلری کلنٹن کے حامی رو پڑے اور چہروں پر مایوسی چھا گئی۔

clinton

صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن نے اپنے ٹوئیٹر پیغام میں کہا کہ ہماری ٹیم کو خود کو فخر ہونا چاہیے، نتیجہ چاہے جو بھی ہو میں آپ سب کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔

ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کو ٹیکساس، اوہائیو، آرکنساس، ایلانوئے، نیو جرسی، میسا چوسٹس، میری لینڈ، ڈیلاوائر، شمالی کیرولینا اور ڈی سی واشنگٹن میں ہلیری کلنٹن پر سبقت حاصل ہے۔

ہلیری کلنٹن نے امریکی ریاست کیلی فورنیا سے 55، نیوجرسی سے 14 ، نیویارک سے 29، ایلانوئے سے20، میری لینڈ سے10، ڈیلاوائر سے 3 اور ڈی سی واشنگٹن سے 3 الیکٹورل ووٹ ہلیری کلنٹن نے جیتے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے اوہائیو سے 18 ، ٹیکساس سے38، فلوریڈا سے 29، آرکنساس سے 6، اوکلاہاما سے7، ٹینیسی سے7، میسی سپی سے6، جنوبی کیرولینا سے 9 اور ایلاباما سے9 الیکٹورل ووٹ ٹرمپ حاصل کر چکے ہیں جب کہ انڈیانا، کنیکٹی اور مغربی ورجینیا میں بھی ڈونلڈ ٹرمپ نے بازی مار لی۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ گزشتہ دس الیکشنز میں جس امیدوار نے اوہائیو کا میدان مارا وہی امریکا کا صدر بنا۔

ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن نے اپنے شوہربل کلنٹن کے ہمراہ نیویارک میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا، ووٹ ڈال کر انہوں نے اپنی جیت کا عزم ظاہر کیا۔

hillary

صدارتی انتخاب میں ان کے حریف ری پبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے نیویارک میں اپنی رہائش گاہ کے نزدیک اپنا ووٹ ڈالا۔

trump-1

سابق امریکی صدر جارج بش نے اپنی ہی پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کو ووٹ نہیں دیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق جارج بش اور ان کی اہلیہ نے اپنے اپنے بیلٹ پیپرز میں صدارتی امیدوارکا خانہ خالی چھوڑ دیا، ڈونلڈ ٹرمپ کے جارج بش کے بھائی جیب بش سے تعلقات کشیدہ ہیں۔

دوسری جانب امریکی سینیٹر لنزے گراہم نے ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ساتھ ہلیری کلنٹن کو بھی ووٹ کا حقدار نہ جانا اور آزاد امیدوار ایوان میک ملن کو ووٹ دے دیا، سینیٹر لنزے گراہم نے اپنے ٹوئٹ میں ایوان میک ملن کے خیالات کو سراہا ہے۔


مزید پڑھیں : کیلی فورنیا میں پولنگ بوتھ پر فائرنگ‘ دو ہلاک


امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر ازوسا میں پولنگ بوتھ کے باہر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں حملہ آور اور ایک شخص ہلاک جبکہ تین زخمی ہوگئے۔

واقعے کے بعد امریکہ میں صدارتی انتخابات جاری ہیں اور پولیس نے موجودہ صورتحال کے تناظر میں عوام کو ہدایت جاری کی ہیں کہ مذکورہ پولنگ اسٹیشن تک آنے کے بجائے کسی اور پولنگ اسٹیشن پر اپنا ووٹ کاسٹ کریں۔


مزید پڑھیں : ٹرمپ کی ممکنہ فتح: ایشیائی اسٹاک مارکیٹوں میں مندی


امریکی انتخابات کے غیر متوقع نتائج کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کے اگلے امریکی صدر بننے کے امکانات روشن ہوگئے ہیں جس کے بعد ایشیائی اسٹاک مارکیٹوں میں شدید مندی دیکھی جارہی ہے۔ دنیا بھر کے سرمایہ کار بھی پریشانی میں مبتلا ہوگئے۔

میکسیکن پیسو اور امریکی ڈالر کی قدر میں کمی دیکھی گئی جبکہ خام تیل سستا اور سونا مہنگا ہوگیا۔

 

Comments

- Advertisement -