جمعرات, دسمبر 5, 2024
اشتہار

اسلحہ رکھنے والے افراد ہیلری کلنٹن کو صدر بننے سے روک سکتے ہیں،ڈونلڈ ٹرمپ

اشتہار

حیرت انگیز

کیلورینا: امریکی صدارت کے خواہشمند ڈونلڈٹرمپ کا کہنا ہے کہ اسلحہ رکھنے والے افراد ہیلری کلنٹن کو صدر بننے سے روک سکتے ہیں۔

ریاست شمالی کیلورینا میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہیلری اپنے ججز کو منتخب کرتی ہیں تو آپ لوگ کچھ نہیں کرسکتے۔


 مزید پڑھیں :  50ری پبلکن رہنماؤں کا ڈونلڈ ٹرمپ کیخلاف کھلا خط


انکا کہنا تھا کہ ہیلری کلنٹن صدارت کی اہل نہیں ہیں، ہیلری نے ذاتی اکاؤنٹ سے 33ہزار حساس سرکاری ای ملیز کیں، انہوں نے قومی سلامتی کو خطرے میں ڈالا۔

- Advertisement -

ٹرمپ کے بیان کے بعد سوشل میڈیا پر شدید ردعمل دیکھنے میں آیا۔


 مزید پڑھیں :  ہیلری کلنٹن داعش کی بانی اور اوباما بدترین صدر ہیں، ٹرمپ


ڈیموکریٹ ہاؤس رکن ڈیوڈسیسی لین نے ٹرمپ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ اپنی حریف کے خلاف مسلح بغاوت کا ارادہ رکھتے ہیں۔

ہیلری کلنٹن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا بیان خطرناک ہے، صدارتی امیدوار کو تشدد پر اکسانے والے بیانات نہیں دینے چاہیے، ٹرمپ کی انتخابی مہم کے ٹیم ممبر نے ٹرمپ کے بیان کی وضاحت میں کہا کہ ٹرمپ کا مقصد بندوق رکھنے والے افراد کو ووٹ ڈالنے پر آمادہ کرنا تھا۔

اس سے قبل ری پبلکن پارٹی کے اہم رہنماؤں نے ڈونلڈ ٹرمپ کیخلاف کھلا خط تحریر کیا اور ان پر تحفظات کا اظہار کیا ہے، ری پبلکن پارٹی کے پچاس رہنماؤں کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا مزاج اور رویہ کسی طور پر امریکا کا صدر بننے کا اہل نہیں،خط میں لکھا گیا کہ ڈونلڈ ٹرمپ امریکا کے بدترین اور خطرناک صدر ثابت ہوسکتے ہیں جبکہ وہ امریکا کی سلامتی کو بھی خطرے میں ڈال سکتے ہیں۔


 مزید پڑھیں : ڈونلڈٹرمپ نے اپنی حریف ہلیری کلنٹن کو ’شیطان‘ قرار دیدیا


یاد رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی مخالف امیدوار ہیلری کلنٹن کو داعش کا بانی اور شیطان بھی قرار دے چکے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں