تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

امریکہ کا نیا صدر کون ہوگا؟امریکی صدارتی انتخاب کیلئے پولنگ آج ہوگی

واشنگٹن : امریکی صدارتی انتخاب کا دنگل آج ہوگا، دونوں صدارتی امیدواروں نے انتخابی مہم کا اختتام ایک دوسرے پرتنقید سے کیا، عوامی جائزوں کے مطابق ہیلری کلنٹن کو ڈونلڈ ٹرمپ پرسبقت حاصل ہے۔

دنیا بھر کی نظریں نئے امریکی صدر کے انتخاب پر جمی ہیں، امریکا میں انتخابی دنگل میں اب چند گھنٹے باقی رہ گئے ہیں، امریکی ووٹر 58 ویں صدارتی انتخابات میں 46 ویں صدر کا انتخاب کریں گے، ہیلری کلنٹن نے انتخابی مہم کا اختتام نارتھ کیرولائنا جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ نے مشی گن میں کیا۔

امریکی صدارتی انتخاب کے لئے ارلی ووٹنگ میں اب تک چارکروڑ سے زائد افراد ووٹ ڈال چکے ہیں، میڈیا جائزوں کے مطابق ہیلری کوچوالیس اورٹرمپ کو چالیس فیصد ووٹرزکی حمایت حاصل ہے۔

امریکی طریقہ انتخاب

امریکی طریقہ انتخاب کے مطابق صدر کا چناؤ عوام کی جانب الیکٹورل کالج کے ذریعے کیا جاتا ہے، سب سے پہلے امریکی عوام 538 الیکٹرز کا چناؤ کرتے ہیں، جیتنے والے صدارتی امیدوارکو حتمی کامیابی کے لئے الیکٹورل کالج کے کم از کم 270 ارکان کے ووٹ حاصل کرنا ہوں گے۔

vote-post-1

ریاست کیلی فورنیا سب سے بڑی ریاست ہے، جہاں کے الیکٹورل ووٹس 55 ہیں، اس کے بعد ٹیکساس کا نمبر آتا ہے جہاں 34 الیکٹورل ووٹ ہیں۔ اگر دونوں صدارتی امیدواروں کو 269 ووٹ حاصل ہوں تو امریکی صدر کا فیصلہ ایوان نمائندگان کرتا ہے۔

امریکہ کی 11 بڑی ریاستیں ایسی ہیں، جن کے مجموعی الیکٹورل ووٹوں کی تعداد 274 ہے یعنی ایک صدارتی امیدوارگیارہ ریاستوں 274 الیکٹورل ووٹ حاصل کرکے بھی 39 ریاستوں کے نتائج پر برتری حاصل کرسکتا ہے۔

امریکی عوام کی محبت میں گرفتار ہوچکا ہوں ، ٹرمپ

آج کا دن تاریخی قرار دیتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ امریکی عوام کی محبت میں گرفتار ہوگئے ہیں جو اب دلدل سے نکلنے والے ہیں، انہوں نے کہا کہ گلوکاروں کو لانے کے باوجود ہلیری سے زیادہ ہجوم ان کے پاس ہے ہلیری الیکشن مہم نہیں چلاسکیں اسلئے ان کی مہم اوباما چلارہے ہیں۔

trump-post-1

 

تمام امریکی شہریوں کی صدر بننا چاہتی ہوں، ہیلری

ہلیری کلنٹن کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کے پاس تجربہ نہیں کہ صدر یا کمانڈر انچیف بنیں، انہوں نے امریکی شہریوں سے اپیل کی کہ وہ ووٹ دینے کیلئے گھروں سے نکلیں ،کیوں کہ وہ تمام امریکی شہریوں کی صدر بننا چاہتی ہیں۔

hillary-post

امریکی صدارتی انتخاب سے چند گھنٹے قبل ایک سروے کے مطابق سینتالیس فیصد امریکی ہلیری کلنٹن جبکہ تینتالیس فیصد ووٹر ڈونلڈ ٹرمپ کے حق میں ہیں، امریکا میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد پندرہ کروڑ تیس لاکھ ہے، جن میں سے پندرہ لاکھ مسلمانوں کو بھی ووٹ کاحق حاصل ہے۔

ماہرین نے دونوں امیدواروں کے درمیان کانٹے دار مقابلے کی پیش گوئی کی ہے۔


مزید پڑھیں : امریکی صدارتی انتخابات میں دہشتگردی کا خطرہ


دوسری جانب انتخاب کے دوران دہشت گرد حملوں کے خدشے کے پیش نظر 3 ریاستوں نیویارک، ٹیکساس اور ورجینیا میں وارننگز جاری کی گئی ہیں۔

ایک جائزہ رپورٹ کے مطابق مسلمان امریکی ووٹروں میں سے 86 فی صد کے نام درج ہوچکے ہیں، جو اس سال ووٹ دینے کا سوچ رہے ہیں، اس وقت مسلمانوں کی مختلف تنظیمیں اور مساجد میں مسلمانوں کو ہیلری کلنٹن کو ووٹ دینے کی تلقین کی جارہی ہے تاہم کچھ مسلمان جو پہلے ہی ٹرمپ کو پسند نہیں کرتے ہیلری کو ووٹ دینے کیلئے بھی تیار نہیں۔


مزید پڑھیں : امریکی صدارتی انتخابات میں مسلمان ووٹرز کی اہمیت


واضح رہے کہ امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے صدر بننے کے بعد مسلمانوں کے امریکہ میں داخلے پر پابندی کے بیان کے بعد ریپبلکنز کے حامی مسلمان بھی اس بار ڈیموکریٹس کو ووٹ دینے کا ارادہ کر رہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -