بدھ, اپریل 22, 2026
اشتہار

پاکستان میں بڑے مذہبی جلوس : امریکی سفارتخانے کا نیا سیکیورٹی الرٹ جاری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : امریکی سفارتخانے نے پاکستان میں بڑے مذہبی جلوسوں کے پیش نظر سیکیورٹی الرٹ جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی سفارتخانے نے پاکستان میں بڑے مذہبی جلوسوں اور اجتماعات کے پیشِ نظر اپنے شہریوں اور سفارتی عملے کے لیے ایک نیا سیکیورٹی الرٹ جاری کیا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ 10 مارچ دوپہر 12 بجے سے امریکی عملے کی نقل و حرکت کو محدود کر دیا جائے گا۔

امریکی سفارتخانے نے واضح کیا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں امریکی سفارتخانہ شہریوں کے لیے اپنی خدمات جاری رکھے گا تاہم کراچی اور لاہور میں قائم امریکی قونصل خانوں میں قونصلر سروسز بدستور معطل رہیں گی۔

سفارتخانے نے پاکستان میں مقیم یا سفر کرنے والے امریکی شہریوں کو درج ذیل احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی تاکید کی۔

شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ بڑے عوامی اجتماعات، مذہبی جلوسوں اور کسی بھی قسم کے احتجاجی مظاہروں سے دور رہیں۔

الرٹ میں خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ سڑکوں کی بندش سے ٹریفک متاثر ہو سکتی ہے اور بعض علاقوں میں موبائل و انٹرنیٹ سروسز میں تعطل آسکتا ہے۔

تمام امریکی شہری اپنی شناختی دستاویزات (Identification) ہر وقت ساتھ رکھیں اور تازہ ترین صورتحال سے باخبر رہنے کے لیے مقامی میڈیا مانیٹر کرتے رہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں