تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

یورپ اور امریکا میں نیو ائیر تقریبات پر دہشت گردی کا خطرہ

امریکہ اور یورپ میں نئے سال کی آمد پر دہشتگرد حملوں کے خطرے کے پیشِ نظر حفاظتی اقدامات مزید سخت کرنے کا فیصلہ کردیا، برسلزمیں سال نو کی تقریبات منسوخ کردی گئی.

سال دوہزارپندرہ اختتام پر امریکہ اور یورپ میں سال نو کی تقریبات میں روایتی چکا چوند رہیں گی یا نہیں، دہشت گردی کے خطرے کے باعث سوال اٹھ گیا، امریکہ اور یورپ کے کئی شہروں میں نئے سال کی آمد پر آتشبازی کا شاندار نظارے دیکھنے کو ملتےہیں ۔

پیرس اورکیلیفورنیا میں ہونے والے حالیہ دہشت گردی کے واقعات کے بعدسال نو کی تقریبات پر بھی حملوں کا خطرہ بڑھ گیا ہے، ممکنہ دہشتگردی کے پیشِ نظر پیرس اوربیلجیئم میں فوج تعینات رہے گی، بیلجئیم کے دارلحکومت برسلز میں سال نو کی تقریبات منسوخ کردی گئی ہیں، یورپ کے تمام اہم ایئرپورٹس اور دیگر مقامات پر سیکورٹی ہائی الرٹ رہے گی۔

دوسری جانب امریکی دارلحکومت واشنگٹن سمیت نیویارک اور لاس اینجلس میں سال نو پر اضافی اہلکار تعینات رہیں گے۔

امریکی میڈیا کے مطابق واشنگٹن کے اہم علاقوں ، عمارتوں پر خصوصی سیکورٹی اقدامات کا فیصلہ کیا گیا ہے، نیویارک میں سال کے اختتام پرسب سے بڑی تقریب منعقد کی جائے گی، شہر میں چھ ہزار اضافی پولیس اہلکاروں کو طلب کر لیا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -