جمعرات, اپریل 16, 2026
اشتہار

ایرانی حملوں میں نقصانات بڑھ سکتے ہیں، امریکا

اشتہار

حیرت انگیز

امریکا نے ایران کے جوابی حملوں میں مزید جانی نقصان کا خدشہ ظاہر کر دیا۔

جوائنٹ چیفس آف اسٹاف چیئر کا کہنا ہے کہ امریکا کو توقع ہے کہ ایران کی کارروائیوں کے دوران ‘اضافی نقصان’ اٹھانا پڑے گا۔

کین نے آپریشن میں ہلاک اور زخمی ہونے والے امریکی اہلکاروں سے اظہار تعزیت کی۔

اس سے قبل امریکی سینٹرل کمانڈ نے تصدیق کی تھی کہ ایران کے ابتدائی حملوں کے دوران زخمی ہونے کے بعد ایک چوتھا امریکی فوجی اہلکار "اپنے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا” تھا۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اضافی نقصان کی توقع ہے اور ہمیشہ کی طرح، ہم امریکی نقصانات کو کم کرنے کے لیے کام کریں گے۔”

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس آپریشن میں بحریہ، میرین کور، ایئر فورس، اسپیس فورس اور کوسٹ گارڈ شامل ہیں جو اسرائیلی فوج کے ساتھ تعاون میں کام کر رہے ہیں۔

علاوہ ازیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی جانی نقصان میں اضافے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے بتایا کہ اب تک 4 امریکی ہلاک ہوئے ہیں جس میں اضافہ بھی ہو سکتا ہے تاہم نقصانات کو کم سے کم کرنے کے لیے بھرپور کوششیں جاری ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں