The news is by your side.

Advertisement

امریکا کا افغانستان میں طالبان کی عبوری حکومت کے اعلان پر اظہارِ تشویش

واشنگٹن : امریکا نے افغانستان میں طالبان کی عبوری حکومت کےاعلان پراظہار تشویش کرتے ہوئے کہا طالبان کو ان کی باتوں سے نہیں ، ان کے اقدامات سے پرکھیں گے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے طالبان کی عبوری حکومت کےاعلان پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا فہرست میں صرف طالبان کےرکن یاانکےساتھی ہیں کوئی خاتون نہیں ، کابینہ کےکچھ افراد کی وابستگیوں اور ٹریک ریکارڈ پربھی فکرمند ہیں۔

امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ طالبان نے ابھی نگراں کابینہ کا اعلان کیا ہے، طالبان کو ان کی باتوں سے نہیں ان کے اقدامات سے پرکھیں گے۔.

دوسری جانب امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا کہ امریکا اور اس کے اتحادیوں نے طالبان کی حکومت تسلیم نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، پاکستان ، چین اور روس طالبان سے معاہدے پر کام کر رہے ہیں ، یہ سب سمجھنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ انھیں کرنا کیا ہے۔

گذشتہ روز افغان طالبان نے عارضی حکومت تشکیل دیتے ہوئے وزرا اور کابینہ اراکین کے ناموں کا اعلان کیا تھا، جس کے مطابق سربراہ محمد احسن اخوند کو منتخب کیا گیا تھا۔

ملاعبد الغنی برادر کو معاون سرپرست ریاست اور وزرا کا عہدہ دیا گیا ہے، اسی طرح مولوی محمد یعقوب مجاہد وزیردفاع، سراج حقانی کو وزیرداخلہ تعینات کیا گیا ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں