تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

امریکی فضائیہ کا ایف 16 جرمنی میں گر کر تباہ

برلن: جرمنی کےمغربی علاقے میں امریکی فضائیہ کا ایف 16طیارہ  گرکرتباہ ہوگیا، حادثے میں خوش قسمتی سے پائلٹ محفوظ رہا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کو جرمن فضائیہ نے تصدیق کی کہ مغربی علاقے میں طیارے کو حادثہ پیش آیا، پائلٹ بروقت جہاز سے نکلنے میں کامیاب رہا جس کے باعث وہ زندہ بچ گیا۔

ترجمان جرمن ایئرفورس کے مطابق پائلٹ کو ریسکیو کے بعد زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔ جرمن حکام نے علاقےکے بڑے حصے کو سیل کردیا جہاں کسی کو جانے کی اجازت نہیں دی جارہی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق حادثے کی وجہ فی الحال معلوم نہیں ہوسکی اور نہ ہی امریکا کی جانب سے کوئی بیان جاری کیا گیا۔ جرمن ایئرفورس نے پائلٹ کی شناخت بھی ظاہر نہیں کی۔

مزید پڑھیں: کیلی فورنیا میں امریکی ایف 16 طیارہ گر کر تباہ، 12 افراد جھلس کر زخمی

یاد رہے کہ رواں سال جون میں شمال مشرقی جرمنی میں ایئرفورس کے دو لڑاکا طیارے فضا میں ٹکرانے سے تباہ ہوگئے تھے جس کے نتیجے میں ایک پائلٹ ہلاک جبکہ دوسرا محفوظ رہا تھا۔

ایف سولہ طیارہ

امریکی کمپنی جنرل ڈائنا مکس کا تیار کردہ طیارہ ہر قسم کے جنگی امور انجام دینے میں کاررآمد ہے، بہترین کارکردگی کی وجہ سے جنگی طیارہ 24 ممالک کی فضائیہ استعمال کررہی ہے۔

جہاز اڑانے کے لیے ماہر پائلٹ کی ضرور ہوتی ہے، ایف 16 میں ایک اسکرین سامنے آویزاں ہوتی ہے جو طیارے کی رفتار ، اونچائی، دشمن کے طیاروں سے دوری اور اُس میں موجود اسلحے کی تعداد کو بتاتی ہے۔

Comments

- Advertisement -