پورٹ لینڈ: امریکا میں امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ حکام کی جانب سے فائرنگ کا ایک اور واقعہ رونما ہوا ہے، جس میں خاتون اور مرد کو گولی مار کر زخمی کردیا گیا۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق آئس حکام نے ریاست اوریگن کے شہر پورٹ لینڈ میں خاتون اور مرد کو گولی مار دی، دونوں افراد کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔
رپورٹس کے مطابق امریکا کے محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ بارڈر پیٹرول اہلکار گاڑی کی تلاشی لے رہے تھے، ڈرائیور نے گاڑی کو بطور ہتھیار استعمال کیا تھا۔
ملزمان نے ایجنٹس کو گاڑی سے کچلنے کی کوشش کی، جبکہ اہلکار نے اپنے دفاع میں لوگوں پر فائرنگ کی۔
امریکی امیگریشن افسر نے خاتون ڈرائیور کو گولی مار کر ہلاک کر دیا، دل دہلا دینے والی ویڈیو وائرل
یاد رہے کہ امریکا کے ہی امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ حکام نے گزشتہ روز ریاست منی سوٹا میں چھاپے کے دوران خاتون کو سر پر گولی مار کر موت کی نیند سلادیا تھا۔
فائرنگ کے واقعے میں ہلاک خاتون کی شناخت 37 سالہ رینی نکول گُڈ کے نام سے کی گئی ہے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


