اتوار, ستمبر 6, 2026
اشتہار

امریکا کے وفاقی بجٹ خسارے میں ریکارڈ اضافہ

اشتہار

حیرت انگیز

امریکی وفاقی بجٹ خسارہ جولائی میں ریکارڈ 432 ارب ڈالر تک پہنچ گیا۔

خبر ایجنسی روئٹرز کے مطابق جولائی کا بجٹ خسارہ گزشتہ سال کے اسی ماہ کے مقابلے میں 48 فیصد زیادہ رہا، مالی سال 2026 کے پہلے 10ماہ میں امریکی بجٹ خسارہ 1.799 ٹریلین ڈالر ہو گیا۔

امریکی حکومتی اخراجات ریکارڈ 766 ارب ڈالر رہے جو سالانہ بنیاد پر 22 فیصد زیادہ ہیں، ٹیرف ریفنڈز کےبعد جولائی میں امریکی کسٹمز سے خالص آمدنی منفی 8.55 ارب ڈالر رہی۔

مالی سال 2026 کا خسارہ گزشتہ سال کے مقابلے میں 170ارب ڈالر یعنی 10 فیصد زیادہ ہے ابھی مالی سال ختم ہونے میں 2 ماہ باقی ہیں اور بجٹ خسارہ پہلے ہی 1.799 ٹریلین ڈالر تک پہنچ چکا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں