ہفتہ, اپریل 18, 2026
اشتہار

امریکی فیڈرل کمیونیکیشن کمیشن کا جھوٹی خبریں پھیلانے والے اداروں کو انتباہ

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن(15 مارچ 2026): امریکی فیڈرل کمیونیکیشن کمیشن نے جھوٹی خبریں پھیلانے والے نشریاتی اداروں کو سخت وارننگ جاری کرتے ہوئے اپنے رویے درست کرنے کی ہدایت کی ہے۔

 امریکی فیڈرل کمیونیکیشن کمیشن کے چیئرمین برینڈن کار نے دوٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ جو ادارے جھوٹی خبریں پھیلانا بند نہیں کریں گے، ان کے لائسنس کی تجدید نہیں کی جائے گی۔

چیئرمین برینڈن کار کا کہنا ہے کہ روایتی میڈیا پر عوامی اعتماد میں خطرناک حد تک کمی آئی ہے اور اب یہ محض 9 فیصد رہ گیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ عوامی اعتماد کی بحالی خود نشریاتی اداروں کے کاروباری مفاد میں ضروری ہے۔

ان کے مطابق عوام نے ان اداروں کو اربوں ڈالر کی سبسڈی فراہم کی ہے، لہذا میڈیا کو اپنا کھویا ہوا اعتماد واپس جیتنا ہوگا، ورنہ یہ صورتحال عوام کے حق میں انتہائی نقصان دہ ثابت ہوگی۔

فیڈرل کمیونیکیشن کمیشن نے خبردار کیا ہے کہ نشریاتی اداروں کے لیے اب وقت آگیا ہے کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کا احساس کریں اور صحافتی اصولوں کے مطابق درست معلومات کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں