نیویارک : امریکی مرکزی بینک نے شرح سود میں اضافہ کر دیا، جس کے بعد عالمی سطح پر اسٹاک مارکیٹ، کرنسیز ، خام تیل اور سونے کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی۔
فیڈرل ریزرو نے ایک سال بعد سود کی شرح میں صفر اعشاریہ دو پانچ فیصد کا اضافہ کردیا، فیڈرل ریزرو کے مطابق پالیسی ریٹ صفر اعشاریہ پانچ فیصد سے صفر اعشاریہ سات پاچ فیصد کے درمیان ہوگا۔
فیڈرل ریزرو کی چیئر پرسن جینٹ یلین نے آئندہ سال مزید تین بار شرح سود میں اضافہ کرنے کا عندیہ دیا ہے۔
دوسری جانب فیڈرل اوپن مارکیٹ کے ارکان نے مستقبل قریب میں اشیاء کی قیمتوں کے بڑھنے اور افراط زر کے اضافے کا بھی اشارہ دیا ہے، اس کمیٹی کا خیال ہے کہ اگلے سال شرح سود میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے،جبکہ 2017ء4 میں یہ مزید تین مرتبہ بڑھائی جاسکتی ہے ، اس اضافے کے ساتھ یہ شرح 1.4فیصد تک پہنچ جائے گی
امریکی مرکزی بینک کے اس فیصلے سے عالمی اسٹاک مارکیٹس ڈگمگا گئیں، امریکہ ، یورپی اور ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں مندی ریکارڈ کی گئی، خام تیل کی قیمت بھی کمی ریکارڈ کی گئی، ڈالر کے علاوہ تمام اہم کرنسیوں کی قدر میں نمایاں کمی ہوئی۔
شرح سود میں اضافہ سونے پر بجلی بن کر گرا، عالمی منڈی میں سونے کی قیمت دس ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی ہے، سونے کی فی اونس قیمت گیارہ سوبیالیس ڈالر ہوگئی ہے