تازہ ترین

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

امریکا میں مسلح افراد کی فائرنگ کا ایک اور واقعہ، 3 ہلاک، 11 زخمی

فلاڈیلفیا: امریکا میں مسلح افراد نے مجمع پر اندھا دھند فائرنگ کرکے 3 افراد کو ہلاک اور 11 کو زخمی کردیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق فائرنگ کا واقعہ امریکی ریاست پنسلوینیا کے شہر فیلاڈیلفیا میں ہفتہ کی شب پیش آیا، جس میں مسلح افراد نے راہگیروں پر فائرنگ کرکے خاتون سمیت 3 افراد کو ہلاک کردیا جبکہ 11 زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

پولیس کی جانب سے حملہ آوروں پر جوابی فائرنگ کی گئی جس کے بعد وہ اپنی پستولیں چھوڑ کر موقع سے فرار ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے مسلح افراد کی شناخت کر لی گئی ہے، ان کی تلاش جاری ہے تاہم تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔ پولیس نے کہا کہ واقعے کی تفتیش جاری ہے، کوشش ہے کہ جلد از جلد حملے کی وجوہات معلوم ہو سکیں۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا میں فائرنگ کا ایک اور واقعہ، اس بار اسپتال نشانہ، 4 ہلاک

واضح رہے کہ حالیہ چند دنوں میں امریکا میں فارئنگ کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے، 15 مئی سے اب تک سفید فام نوجوان کی فائرنگ سے 10 سیاہ فام، اسکول پر 18 سالہ نوجوان کی فائرنگ میں 2 اساتذہ اور 19 طلبا جب کہ اسپتال میں فائرنگ سے 4 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

Comments

- Advertisement -