The news is by your side.

Advertisement

جب لفٹ میں سیلابی پانی بھر گیا۔۔۔۔۔۔ دل دہلا دینے والا واقعہ

سیلاب کی تباہ کاریاں دیکھنے کے لیے رہائشی عمارت سے باہر نکلنے والے دوستوں کی جان اس وقت مشکل میں پھنس گئی جب سیلابی پانی لفٹ میں بھر گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست نبراسکا کا شہر اوماہا ان دنوں شدید طوفانی بارشوں اور سیلاب کی لپیٹ میں ہے اور سیلاب نے ہر طرف تباہی مچا رکھی ہے، جس کا نظارہ کرنے کی خواہش ٹونی اور اس کے دوستوں کو بہت مہنگی پڑی۔

ٹونی نامی نوجوان اپنے چند دوستوں کے ہمراہ شہر میں ہونے والی تباہ کاریاں دیکھنے کےلیے اپنی عمارت سے باہر نکلے تو خود ہی مشکل میں پھنس گئے۔

ٹونی جیسے ہی اپنے چند دوستوں کے ہمراہ لفٹ کے ذریعے نیچے اترے تو بلڈنگ میں سیلابی پانی بھرنے کے باعث لفٹ بھی پانی میں ڈوب گئی اور پانی لفٹ کے اندر بھر گیا اور آہستہ آہستہ ان کی گردن تک پہنچ گیا۔

ٹونی نے لفٹ میں پانی بھرنے کی دل دہلا دینے والی تصاویر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر بھی شیئر کیں جس میں ٹونی اور اس کے دوستوں کو پانی میں ڈوبنے سے بچنے کےلیے تگ و دو کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

تونی نے اپنی مدد کےلیے 911 اور اپنے دوستوں کو فون کیا اور بتایا کہ سیلابی پانی لفٹ میں بھر چکا ہے اور اگر فوری طور پر مدد نہ کی گئی تو ہم مرسکتے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹونی نے اپنے دوستوں کے ہمراہ موت کو بہت قریب سے دیکھا اور خوش قسمتی سے ریسکیو اہلکاروں کی مدد سے لفٹ سے زندہ باہر نکل آیا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں