تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

پاکستان دہشتگرد گروپوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کرے، مارک ٹونر

واشنگٹن : امریکا نے پاکستان سے ایک بار پھر مطالبہ کیا ہے کہ دہشتگرد گروپوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے اور کسی دہشتگرد گروپ کو ہمسایہ ممالک کیلئے خطرہ نہ بننے دیا جائے۔

واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان مارک ٹونر کا کہنا تھا کہ پاکستان خطے کا اہم ملک ہے اور پاکستان کے ساتھ بہتر ین دو طرفہ تعلقات ہیں، پاکستان نےدہشتگردوں کیخلاف آپریشن میں متعدد کامیابیاں حاصل کی ہیں۔


مزید پڑھیں :  پاکستان پر پابندیاں لگانےکی کوئی تجویز زیر غور نہیں،امریکہ


انکا مزید کہنا تھا کہ کسی بھی دہشتگرد گروپ کے خلاف کارروائی کا پاکستان کو مکمل حق حاصل ہے۔ اسلام آباد عسکریت پسندوں اور دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کررہاہے

مارک ٹونر نے کہا پاکستان پر واضح کردیا ہے کہ تمام دہشتگرد گروپوں کیخلاف بلاامتیاز کارروائی ہونی چاہیئے۔

گذشتہ روز امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان مارک ٹونر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے خلاف پابندیاں لگانے پر کسی قسم کا کوئی غور نہیں کیا جا رہا ہم پاکستان کے ساتھ مل کر کام کررہے ہیں، حال ہی میں پاکستان نے پاک افغان سرحدی علاقے میں بعض کارروائیاں کی ہیں جو حوصلہ افزا ہیں اور پاکستا ن کو ایسی کارروائیاں بڑھانا ہوں گی۔


مزید پڑھیں :  پاکستان نے دہشت گردی سے بہت نقصان اٹھایا، جان کیری کا اعتراف


واضح رہے کہ امریکی وزیرخارجہ جان کیری اپنے بھارت میں دورے کے دوران اعتراف کر چکے ہیں کہ پاکستان نے دہشت گردی سے بہت نقصان اٹھایا،پچاس ہزار پاکستانی دہشت گردی کا نشانہ بنے،ہم سب کو پاکستان کی حمایت کرنی چاہیے۔

Comments

- Advertisement -