جمعہ, اپریل 17, 2026
اشتہار

امریکا نے بھارت کو روس سے تیل خریدنے کی رعایت دیدی

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: امریکا کی جانب سے بھارت کو روس سے 1 ماہ کے لیے تیل خریدنے کی رعایت دے دی گئی۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایران جنگ کے باعث عالمی تیل بازار میں دباؤ کے درمیان امریکا نے بھارت کو 30 دن کے لیے روس سے خام تیل فروخت کرنے کی عارضی اجازت دی ہے۔

رپورٹس کے مطابق امریکی سیکریٹری آف ٹریژری اسکاٹ بیسنٹ کا کہنا ہے کہ یہ رعایت صرف سمندر میں پھنسے روسی تیل کی خریداری تک محدود ہو گی، روس کو بڑا مالی فائدہ نہیں ہو گا۔

رائٹرز کا کہنا ہے کہ امریکا کے 2 اعلیٰ عہدے داروں نے بتایا ہے کہ واشنگٹن نے روس کے توانائی کے شعبے پر عائد پابندیوں کے باوجود بعض مخصوص ترسیلات کو آگے بڑھانے کے لیے 30 دن کی عارضی چھوٹ کی منظوری دی ہے۔

ایران سے جنگ: امریکا میں پٹرول کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں

رپورٹس کے مطابق اس فیصلے کا مقصد عالمی تیل سپلائی میں ممکنہ خلل کو کم کرنا بھی بتایا جا رہا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں