امریکی وزیردفاع پیٹ ہیگستھ نے کہا ہے کہ امریکا وینزویلا کے غیرقانونی تیل کی ترسیل روک رہا ہے، مالی معاونت بند کردی گئی ہے۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا کے ڈیفنس سیکریٹری پیٹ ہیگستھ نے وینزویلا کے غیرقانونی تیل کی ترسیل روکنے کا اعلان کیا ہے، انھوں نے کہا کہ ڈارک فلیٹ جہازوں کے ذریعے غیرقانونی سرگرمیوں کی مالی معاونت بند کردی گئی ہے۔
امریکی وزیردفاع نے خودساختہ تجارتی اصولوں کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکا صرف اپنی جانب سے جائز اور قانونی توانائی کی تجارت کی ہی اجازت دےگا۔
یہ بھی پڑھیں: امریکا کی روسی تیل بردار جہاز پر قبضے کی کوشش، ماسکو نے حفاظت کیلئے آبدوز روانہ کردی
پیٹ ہیگستھ کا مزید کہنا تھا کہ جہاز وینزویلا کے عوام سے تیل چوری کر کے غیرقانونی سرگرمیوں کی معاونت کررہے تھے۔
دریں اثنا امریکی فوج نے ایک ہفتے کے طویل تعاقب کے بعد شمالی بحر اوقیانوس میں وینزویلا سے روابط رکھنے والے روسی پرچم والے آئل ٹینکر کو قبضے میں لے لیا ہے۔
بدھ کے روز امریکی فوج کی یورپی کمان نے بتایا کہ میرینیرا آئل ٹینکر، جو اصل میں بیلا-1 کے نام سے جانا جاتا ہے، کو "امریکی پابندیوں کی خلاف ورزی کرنے پر” قبضے میں لیا گیا ہے۔


