منگل, اگست 18, 2026
اشتہار

’امریکا نے ایران کی درخواست پر مذاکرات جاری رکھنے پر رضامندی ظاہر کر دی‘

اشتہار

حیرت انگیز

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا نے ایران کی درخواست پر مذاکرات جاری رکھنے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔

سوشل ٹروتھ پر جاری بیان میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے مذاکرات جاری رکھنے کی درخواست کی ہے تاہم امریکا نے ایران کوواضح بتا دیا کہ جنگ بندی ختم ہو چکی۔

ایران

ایران نے خبردار کیا ہے کہ اس کے بنیادی ڈھانچے پر کسی بھی حملے کا جواب دیا جائے گا اور اسرائیل کو بخشا نہیں جائے گا۔

ایران کی سپریم نیشنل سیکورٹی کونسل کے سیکرٹری محمد باقر ذولغدر نے جمعہ کے روز یہ انتباہ جاری کیا جب حالیہ حملوں کے بعد امریکا اور اسرائیل کے ساتھ کشیدگی برقرار ہے۔

نیویارک ٹائمز نے رپورٹ کیا کہ قطر مزید کشیدگی کو روکنے اور مواصلاتی ذرائع کو کھلا رکھنے کی کوشش میں واشنگٹن اور تہران کے درمیان ثالثی کر رہا ہے۔

انتقام

ایران کی سیکیورٹی فورس پاسدارانِ انقلاب کے سربراہ بریگیڈیئر جنرل احمد وحیدی نے شہید سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت پر امریکا اور اسرائیل سے شدید انتقام لینے کا باقاعدہ اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ واقعہ کبھی بھی تاریخ کے حافظے سے مٹایا نہیں جا سکتا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں