تازہ ترین

امریکا نے بچوں کو ویکسین لگانے کی منظوری دیدی

واشنگٹن : امریکی حکام نے ایمرجنسی صورتحال کے تحت فائزر ویکسین 12 سے 15 سال تک کے بچوں پر استعمال کی اجازت دے دی۔

امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکی حکام کا بچوں پر ویکسین استعمال کرنے کا فیصلہ نوجوانوں کو کرونا وائرس کی مہلک وبا سے بچانے میں مددگار ثابت ہوگا۔

امریک ڈرگ ریگولیٹری کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ فائزر ویکسین بچوں کے لیے محفوظ ہے جس کی منظوری تمام تر دستیاب معلومات پر تحقیق کے بعد دی گئی ہے۔

خیال رہے کہ امریکی کمپنی فائزر کی تیار کردہ ویکسین متعدد ممالک میں 16 برس عمر کے بچوں کو لگائی جارہی ہے جب کہ کینیڈین حکام نے بھی حال ہی میں 12 سال کے بچوں کی ویکسینیشن کا عمل شروع کیا ہے۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں کرونا میں مبتلا ہوکر 296 بچے لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ 15 ہزار کے قریب بچے اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

Comments

- Advertisement -