تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

امریکا نے بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی نگرانی شروع کردی

واشنگٹن : امریکی حکام نے بھارتی جیلوں میں انسانی حقوق کی بڑھتی ہوئی خلاف ورزیوں کی نگرانی شروع کردی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی وزیر خارجہ نے بھارتی حکام کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا، بھارت میں انسانی حقوق کی بڑھتی ہوئی خلاف ورزیوں پر نظر رکھے ہوئے ہے۔

انٹونی بلنکن نے کہا کہ ہم بھارت میں حکومت، پولیس اور جیل حکام کی جانب سے انسانی حقوق کی بڑھتی ہوئی خلاف ورزیوں سمیت دیگر پریشان کن معاملات کی نگرانی کر رہے ہیں۔

کچھ روز قبل امریکی ایوان نمائندگان کی مسلمان رکن الہان عمر نے بائیڈن انتظامیہ سے کیا تھا کہ ‘کیوں کہ بائیڈن انتظامیہ بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ نہیں بناتی۔

واضح رہے کہ مودی کے ناقدین کہتے ہیں کہ ان کی ہندو قوم پرست حکمراں جماعت 2014 میں اقتدار میں آنے کے بعد مذہبی تقسیم کو فروغ دے رہی ہے۔

Comments

- Advertisement -