پیر, مارچ 9, 2026
اشتہار

امریکا نے یوکرین کیلیے فوجی امداد کے فنڈز ختم کر دیے

اشتہار

حیرت انگیز

امریکا نے یوکرین کے لیے اپنی فوجی امداد کے فنڈز ختم کر دیے ہیں اور پینٹاگون کا کہنا ہے کہ امریکا کے پاس اب یوکرین کو دینے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق پینٹاگون کے ترجمان میجر جنرل پیٹرک رائڈر نے صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی حکومت نے یوکرین کے لیے فوجی امداد کے لیے اپنے فنڈز ختم کر دیے ہیں اور جب تک قانون ساز ایک نیا امدادی پیکیج منظور نہیں کرتے تب تک واشنگٹن کے پاس یوکرین کو دینے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔

پیٹرک رائڈر نے کہا کہ پینٹاگون کو یوکرین کے لیے مزید 4 بلین ڈالرز کے ہتھیار خرچ کرنے کا اختیار ہے، لیکن اصل فنڈز دستیاب نہیں ہیں اور اسے کانگریس کو الگ کر دینا چاہیے۔

واضح رہے کہ امریکا کی جانب سے یہ اعتراف اس وقت سامنے آیا ہے جب یوکرین کے وزیر خارجہ دیمتری کولیبا نے ایک امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں بتایا کہ ان کے ملک کا امریکی فوجی امداد کے بغیر کوئی “پلان بی” نہیں ہے اور یوکرین امریکا سے نئے جنگی ڈرونز طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں اور فضائی دفاعی صلاحیتوں سمیت دیگر سامان کا مطالبہ کرتا رہے گا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں