تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

امریکا کا 18 ملکوں کی ایلومینیم مصنوعات پر نئے ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ

واشنگٹن : ٹرمپ انتظامیہ نے اٹھارا ممالک سے ایلومینیم مصنوعات کی تجارت پر اربوں ڈالرز کے نئے ٹیکس لگانے کا فیصلہ کرلیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے صدرات سنبھالنے کے بعد سے امریکا چین سمیت متعدد ممالک سے اشیاء کی تجارت پر نئے نئے ٹیکسز عائد کرچکا ہے، اسکے باوجود امریکا کی جانب سے ایلومینیم شیٹ مصنوعات پر ایک ارب چھیانوے کروڑ ڈالر کے نئے ٹیکس عائد کیے جارہے ہیں۔

امریکا کے وزیر تجارت ولبر روز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نئے ٹیکسز سے متعلق بتایا کہ جن ممالک سے ایلومینیم شیٹ سے بنی مصنوعات کی تجارت پر اربوں ڈالر کے ٹیکس عائد کیے جارہے ہیں ان میں، جرمنی، برازیل، بھارت اور بحرین سمیت دیگر ممالک شامل ہیں۔

دوسری جانب ٹرمپ انتظامیہ نے اپنے پرانے حریف ایران کے مالیاتی شعبے پر بھی مزید پابندیاں لگائی ہیں، جس میں زرعی اجناس، خوراک اور ادویات یا طبی آلات شامل ہیں۔

امریکا نے دو اداروں و 47 ایرانی شہریوں پر پابندی لگادی

امریکا نے ہانگ کانگ کی چیف ایگزیکٹو پر پابندی لگا دی

خیال رہے کہ کچھ ماہ قبل امریکا کی جانب سے ہانگ کانگ کی  چیف ایگزیکٹو سمیت 10 اعلیٰ حکام پر پابندیاں عائد  کردی گئی تھی جبکہ امریکا نے ایگزیکٹو آرڈر 13553 کے تحت سائبرنیٹ ورک میں شامل 47 ایرانی افراد اور اداروں پر پابندیاں عائد کی گئی تھی، اداروں میں ایک فرنٹ نامی کمپنی ہے جبکہ دوسری رانا انٹیلی جنس ہے۔

Comments

- Advertisement -