The news is by your side.

Advertisement

امریکا نے پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کو کیٹگری ٹو میں شامل کردیا

واشنگٹن : امریکی سول ایوی ایشن نے پاکستانی سول ایوی ایشن (پی سی اے اے) کو تنزلی کے بعد کیٹگری 2 میں شامل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں پائلٹس کے مشکوک لائسنس کے معاملے کے بعد یورپ اور برطانیہ کے بعد امریکا نے بھی پاکستانی سی اے اے امریکا کےلیے کسی پرواز کی اجازت کی مجاز نہیں رہی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکا نے عالمی ہوا بازی میں پاکستان کی ایک درجہ تنزلی کے بعد پی ای اے اے کو کیٹگری ٹو میں شامل کردیا ہے۔

کیٹگری ٹو میں شامل ہونے کے بعد پاکستان سول ایوی ایشن امریکا کیلئے کسی پرواز کی اجازت کی مجاز نہیں رہی جبکہ امریکا اس اقدام سے پہلے ہی پاکستان انٹر نیشنل لائنز کی تمام پروازوں پر پابندی عائد کرچکا ہے۔

ایف اے اے کا کہنا ہے کہ پاکستان سی اے اے کے سیفٹی معیار طے کردہ امور کے مطابق نہیں ہیں، پاکستانی سی اےاےسے منظور شدہ ایئر لائنز امریکا کیلئے کورٹ شیئرنگ نہیں کرسکتی۔

ایف اے اے کوئی بھی ایئرلائن امریکا اور پاکستان کے درمیان شیڈول پروازیں آپریٹ نہیں کرسکے گی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں