پیر, اپریل 20, 2026
اشتہار

امریکا نے مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث افغان شہریوں کی فہرست جاری کردی

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن(30 نومبر 2025): امریکی ہوم لینڈ سیکیورٹی نے مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث افغان شہریوں کی فہرست جاری کردی۔

امریکی ہوم لینڈسیکیورٹی کی جانب سے جاری فہرست میں کہا گیاکہ بائیڈن دور میں آنے والے متعدد افغان شہریوں نے سنگین جرائم کا ارتکاب کیا، افغان شہریوں نے پولیس پر فائرنگ، جنسی تشدد اور دہشتگرد سرگرمیوں کا اعتراف کیا ہے۔

امریکی ہوم لینڈ سیکیورٹی کا کہنا ہے کہ وہ افراد  جو پہلے دہشتگردی کی نگرانی کی فہرست میں تھے انہیں امریکا میں رہنے دیا گیا، جمال ولی اور محمد خروین کو رہائی دی گئی جو بعد میں پُرتشدد جرائم میں ملوث پائے گئے، وہ افراد جو عوامی تحفظ کے لیےخطرہ ہیں انہیں ملک سے نکال دیا جائے گا۔

ہوم لینڈ سیکیورٹی کا کہنا ہے کہ یہ اُن چند مجرموں کی فہرست ہے جن کے بارے میں بائیڈ ن انتظامیہ نے کہا تھا کہ جانچ کی ہے، جمال ولی نے ورجینیا میں 2 پولیس افسران پر گولی چلائی، جوابی کارروائی میں مارا گیا، عبداللہ حاجی زادہ اور ناصر احمد توحیدی اوکلاہوما میں دہشتگردی کی منصوبہ بندی کرتے پکڑے گئے۔

"دونوں 2024 میں الیکشن ڈے پر گرفتار ہوئے، ان سےسیکڑوں گولیاں ملیں، دونوں افغان شہری داعش سے وفاداری کا اعلان کرچکے تھے، 2025 میں آئی سی ای نے جاوید احمدی کو سیکنڈ ڈگری اٹیک کا مجرم قرار دیا۔

 امریکی ہوم لینڈ سیکیورٹی کے مطابق بہاراللہ نوری وسکونسن میں بچے سے جنسی زیادتی کے الزام میں گرفتار ہوا، افغان شہری ذبیح اللہ مہمند کو مونٹانا میں جنسی زیادتی کے الزام میں پکڑا گیا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں