پیر, مارچ 24, 2025
اشتہار

اسپتال حملے میں اسرائیل ملوث نہیں، امریکا

اشتہار

حیرت انگیز

امریکا کا کہنا ہے کہ ‘تصاویر، انٹرسیپٹ’ سے پتہ چلتا ہے کہ غزہ کے اسپتال پر حملے کے پیچھے اسرائیل نہیں ہے۔

وائٹ ہاؤس نے بیان میں کہا کہ امریکی انٹیلی جنس فضائی تصاویر اور انٹرسیپٹ (روکے جانے والے مواصلات) کی بنیاد پر یہ ظاہر ہوتا ہے کہ اسرائیل غزہ کے اسپتال پر حملے کا ذمہ دار نہیں ہے۔

قومی سلامتی کونسل کے ترجمان ایڈرین واٹسن نے کہا کہ جب کہ ہم معلومات اکٹھا کرنا جاری رکھے ہوئے ہیں ہماری موجودہ تحقیقات، اوور ہیڈ امیجری، انٹرسیپٹس اور اوپن سورس کی معلومات کے تجزیے پر مبنی ہے جس کے تجزیے سے پتہ چلتا ہے اسرائیل کل غزہ کے اسپتال میں ہونے والے دھماکے کا ذمہ دار نہیں ہے۔

یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب امریکی صدر بائیڈن نے اسرائیل میں صحافیوں کو بتایا کہ ہم نے آج تک جو معلومات دیکھی ہیں، اس کی بنیاد پر یہ [اسٹرائیک] غزہ میں ایک دہشت گرد گروپ کی طرف سے داغے گئے ایک غلط راکٹ کے نتیجے میں لگتا ہے۔

اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کا کہنا ہے کہ حملے کے ثبوتوں، میزائل کے ٹکڑوں، عینی شاہدین اور ویڈیوز اسرائیل کے ملوث ہونے کے ناقابل تردید شواہد موجود ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں