تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

کرونا سے نبرآزما ایران پر امریکا نے مزید پابندیاں لگادیں

واشنگٹن : کرونا وائرس سے شدید متاثر ایران کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا، امریکا نے ایک بار پھر ایران پر نئی پابندیاں عائد کردیں۔

تفصیلات کے مطابق امریکی پابندیوں کے تناظر میں ایرانی معیشت پہلے ہی سنگین بحران کا شکار ہے جبکہ ملک ان دنوں مہلک ترین وائرس کرونا سے وبا سے نبرد آزما ہے جس کے باعث ایران میں اب تک 1 ہزار سے زائد افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ امریکی پابندیاں بدستور جاری رہیں تو ایران مزید مزید دشوایوں اور مشکلات میں مبتلا ہوسکتا ہے اور ملکی معیشت تباہی کے باعث ایرانی شہریوں کی زندگیاں بھی داؤ پر لگ سکتی ہیں۔

امریکا نے پیٹرو کیمیکل میں سرمایہ کاری کرنے والے تین اداروں کو بلیک لسٹ کرتے ہوئے انہیں پابندی کا نشانہ بنایا ہے۔

ایران پر عائد کی جانے والی پابندیوں کا اعلان امریکی سیکریٹری خارجہ مائیک پومپیو نے گزشتہ روز کیا، تاہم انہوں نے کن سرمایہ دار اداروں پر قدغن لگائی ہے ان کے نام نہیں بتائے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ان پابندیوں کے بعد ایران مزید دباؤ کا شکار ہوجائے گا، موجودہ حالات میں ایران پر امریکی پابندیاں عائد ہونا انتہائی تشویش ناک ہے اور اگر یہی صورتحال رہی تو دونوں ممالک کے درمیان کبھی مذاکرات نہیں ہوپائیں گے۔

خیال رہے کہ ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے 17 مارچ کو اپنے ٹویٹ میں کہا تھا کہ دنیا ایران پر امریکی پابندیوں کے خلاف اپنی آواز اٹھائے جس کے باعث ایرانی معیشت تباہ ہوگئی ہے۔

Comments

- Advertisement -