پیر, جولائی 13, 2026
اشتہار

امریکا نے بھارت کو خبردار کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن (13 جون 2026): امریکا نے آبنائے ہرمز میں اقدامات کی خلاف ورزی کرنے پر بھارت کو خبردار کر دیا۔

امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیر خارجہ مارکو روبیو نے اپنے بھارتی ہم منصب سبرامنیم جے شنکر سے آبنائے ہرمز میں ہونے والی حالیہ پیشرفت پر بات چیت کی ہے۔

محکمہ خارجہ کے پرنسپل ڈپٹی ترجمان ٹامی پگوٹ کے مطابق دونوں عہدیداروں نے اس اسٹریٹجک آبی گزرگاہ میں سکیورٹی کی بدلتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی فوج نے بھارتی ٹینکر کو نشانہ بنا دیا

مارکو روبیو نے بھارتی وزیر خارجہ پر واضح کیا کہ تمام تجارتی جہازوں کیلیے امریکی افواج کی جانب سے جاری کردہ احکامات پر فوری عمل کرنا لازمی ہے کیونکہ امریکی افواج خطے میں امن و استحکام برقرار رکھنے کیلیے کام کر رہی ہیں۔

انہوں نے خبردار کیا کہ آبنائے ہرمز میں امریکی اقدامات کی خلاف ورزی جس میں ایرانی تیل کی غیر قانونی نقل و حمل بھی شامل ہے کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں