واشنگٹن(6 فروری 2026): امریکا نے ایران میں موجود اپنے شہریوں کو فوری ملک سے نکلنے کی ہدایت جاری کی ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکا ایران جوہری مذاکرات کے آغاز سے قبل ایران میں موجود امریکیوں کیلئے الرٹ جاری کردیا گیا ہے یہ سیکیورٹی الرٹ امریکی ورچوئل سفارتخانے کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔
امریکی ورچوئل سفارتخانے نے اپیل کی ہے کہ امریکی مدد پر انحصار کے بغیر ایران سے باہر نکلا جائے، دوسری جانب اسٹیووٹکوف اور عباس عراقچی مسقط پہنچ گئے۔
امریکا اور ایران میں مذاکرات آج ہوں گے، ایرانی وزیرخارجہ نے ایکس پر لکھا ہم نیک نیتی کے ساتھ واشنگٹن سے مذاکرات میں حصہ لے رہے ہیں۔ وعدوں کا احترام کرنے کی ضرورت ہے۔
امریکی وفد میں صدر ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر بھی شامل ہیں، وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیویٹ کہتی ہیں صدرٹرمپ کی مذاکرات پر نظر ہے۔ سفارت کاری ہی واحد راستہ نہیں۔
انہوں نے کہا کہ سفارت کاری ناکام ہوئی توصدرکے پاس دوسرے آپشنز بھی موجود ہیں، صدر ٹرمپ دنیا کی تاریخ کی سب سے طاقتورفوج کے کمانڈر انچیف ہیں اوروہ اپنے اختیارات استعمال کرسکتے ہیں۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


