ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ لبنان میں جارحیت کا خاتمہ معاہدے کا بنیادی اور لازمی حصہ ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے کہا کہ امریکا اور ایران کے درمیان معاہدے پر جمعہ کو جنیوا میں دستخط ہوں گے جس سے قبل ہمارے کچھ وفود پڑوسی ممالک کے دورے کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ پڑوسی ممالک کے ساتھ معاہدے پر دستخط سے متعلق گفتگو کی جائے گی۔
ترجمان نے کہا کہ معاہدے پر پہنچنے کا مطلب یہ نہیں کہ ہم نے اپنے نقصانات کو بھلا دیا ہے، ایرانی عوام پر امریکی و اسرائیلی ظلم کو کبھی نہیں بھولیں گے۔
یہ پڑھیں: ’امریکا ایران معاہدہ نیتن یاہو کی ذاتی شکست ہے‘، اسرائیلی تجزیہ کار
اسماعیل بقائی نے کہا کہ لبنان میں اسرائیلی حملوں میں رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے جس کا مکمل خاتمہ ہونا چاہیے۔
ترجمان ایران وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ عالمی ادارے بھی صیہونی بربریت رکوانے میں ناکام رہے ہیں، ایرانی حکومت ہمیشہ بات چیت کے راستے کو ترجیح دیتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمان کی مدد سے آبنائے ہرمز کی گزرگاہ کو محفوظ بنائیں گے، آبنائے ہرمز کو محفوظ بنانے کے لیے دیگر اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ بھی مشاورت کی جائے گی۔


