سوئٹزر لینڈ : امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب میں شرکت کیلئے پہلا پاکستانی وفد سوئٹزر لینڈ پہنچ گیا۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کے وفد کی قیادت سیکریٹری خارجہ آمنہ بلوچ کر رہی ہیں، چیف آف پروٹوکول اور دیگر اعلیٰ حکام بھی برجن اسٹاک ریزورٹ پہنچ گئے، دفتر خارجہ کے دیگر سینیئر حکام آج رات گئے روانہ ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی سربراہی میں پاکستانی وفد کل صبح سوئٹزر لینڈ روانہ ہوگا، پاکستان امریکا ایران مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب میں شرکت کرے گا۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل عاصم منیر، اسحاق ڈار، عطا تارڑ کل شام سوئٹزر لینڈ پہنچیں گے۔ قطر، سعودی عرب، مصر، ترکیہ اور دیگر علاقائی ممالک کے اہم نمائندے بھی تقریب میں موجود ہوں گے۔


