امریکا ایران جنگ بندی کے لیے ماسکو میں پاکستانی سفیر نے پاکستان اور روس میں رابطےکی تصدیق کر دی۔
پاکستانی سفیر فیصل ترمذی کا کہنا ہے کہ پاکستان نے ناصرف ماسکو بلکہ نیویارک، جنیوا ،ویانا میں بھی روس سے رابطے رکھے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ سلامتی کونسل میں پاکستان کا ووٹنگ پیٹرن پاک روس رابطوں کا عکاس ہے سلامتی کونسل میں بحرینی قرارداد پر ووٹنگ میں پاکستان کے مخلصانہ کردار کو تسلیم کیا گیا۔
فیصل ترمذی کا کہنا تھا کہ پاکستان روس کونہ صرف سلامتی کونسل کامستقل رکن بلکہ اہم ملک سمجھتا ہے۔
روس
روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ مذاکرات سے ایسا حل تلاش کیا جائے جس سے تنازعے کی جڑ ختم کی جا سکے۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ بات روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے ایرانی ہم منصب عباس عراقچی کے ساتھ ٹیلی فونک گفتگو کے دوران کہی۔
وزارت خارجہ سے جاری بیان کے مطابق روس نے ایران سے کہا ہے کہ مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھنا اور ایسے حل تلاش کرنا ضروری ہے جن سے تنازعے کی جڑ ہی ختم اور خطے میں طویل المدتی استحکام قائم ہو۔
سرگئی لاوروف نے اس بات پر زور دیا کہ کسی بھی صورت دوبارہ تصادم نہیں ہونا چاہیے، روس بحران کے خاتمے میں مدد کے لیے ہمیشہ تیار ہے۔
دوسری جانب روس نے ایران کو افزودہ یورینیم اپنے پاس رکھنے کی دوبارہ پیش کش کر دی ہے، کریملن نے بھی تصدیق کر دی، ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا کہ یہ پیش کش تاحال قبول نہیں کی گئی ہے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


