جمعہ, جولائی 10, 2026
اشتہار

امریکا ایران معاہدہ!‌ خام تیل کی قیمتوں میں بڑی گراوٹ

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک : امریکا ایران معاہدے کے بعد خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی اور 83.18 ڈالر فی بیرل پر آگیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پانے کے بعد عالمی اقتصادی منظرنامے میں بڑی تبدیلیاں رونما ہونا شروع ہو گئیں۔

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اچانک بڑی گراوٹ دیکھی جا رہی ہے، برینٹ خام تیل کی قیمت میں 5 فیصد کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد یہ 83.18 ڈالر فی بیرل پر آ گیا ہے۔

امریکی خام تیل کی قیمت بھی 5.05 فیصد کے بڑے کریش کے بعد 80.60 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کر رہی ہے۔

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ ایران پر سے ممکنہ سفارتی اور معاشی تناؤ ختم ہونے کے بعد تیل کی فراہمی میں آسانی ہوگی، جس کی وجہ سے سرمایہ کاروں کا دباؤ کم ہوا ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق، خام تیل کی قیمتوں میں کمی پاکستان جیسے ترقی پذیر ملک کے لیے بڑی نوید ہے، کیونکہ اس سے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر پر دباؤ کم ہوگا اور مہنگائی کی شرح میں بھی واضح کمی متوقع ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں