جمعہ, جولائی 17, 2026
اشتہار

ہو سکتا ہے عبوری معاہدے پر ٹرمپ اور پزشکیان دستخط کریں: ایران

اشتہار

حیرت انگیز

تہران (17 جون 2026): ایرانی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ہو سکتا ہے عبوری معاہدے پر امریکی اور ایرانی صدور (ڈونلڈ ٹرمپ اور مسعود پزشکیان) دستخط کریں۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ تجویز پیش کی گئی ہے اور اب بھی اس پر غور کیا جا رہا ہے۔

اسماعیل بقائی نے مزید کہا کہ سوئٹزرلینڈ میں جمعہ کے روز ہونے والی دستخط کی باضابطہ تقریب میں شرکت کیلیے ایران کے منصوبوں میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔

یہ بھی پڑھیں: بلومبرگ امریکا ایران ایم او یو فریم ورک کے 14 نکات سامنے لے آیا

واضح رہے کہ ایران نے اس سے قبل کہا تھا کہ اس تقریب میں امریکا کی نمائندگی جے ڈی وینس اور ایران کی نمائندگی پارلیمنٹ کے اسپیکر اور اعلیٰ مذاکرات کار محمد باقر قالیباف کریں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں