جمعہ, جولائی 17, 2026
اشتہار

امریکا ایران معاہدے پر کل دستخط نہیں ہوں گے، ایرانی وزارت خارجہ

اشتہار

حیرت انگیز

تہران (13 جون 2026): ایرانی وزارت خارجہ نے واضح کیا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان معاہدے پر کل بروز اتوار دستخط نہیں ہوں گے۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے اپنے حالیہ بیان میں کہا کہ امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو) پر اتوار کے روز دستخط نہیں ہوں گے، تاہم انہوں نے آنے والے دنوں میں اس کے امکان کو مسترد نہیں کیا۔

پاکستان کی ثالثی میں طے پانے والی اس دستاویز کا حوالہ دیتے ہوئے اسماعیل بقائی نے بتایا کہ زیر غور اسلام آباد ایم او یو جنگ کے خاتمے پر مرکوز ہے اور اس مرحلے پر یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ جوہری معاملے پر کوئی بات چیت نہیں ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: آئندہ 24 گھنٹے میں امریکا ایران معاہدے کو حتمی شکل دیے جانے کی توقع ہے، وزیر اعظم

اسماعیل بقائی نے مزید بتایا کہ ہمیں ایم او یو پر دستخط کے صحیح وقت کا انتظار کرنا ہوگا، اگرچہ یہ کل نہیں ہوگا لیکن آنے والے دنوں میں ایسا ہونے کے امکان کو مسترد نہیں کیا جا سکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ تاہم دوسرے فریق کے غیر مستحکم رویے کے باعث ہمیں اس عمل کے حوالے سے کسی بھی بیان بازی میں محتاط رہنا ہوگا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں