تہران (15 جون 2026): ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکا ایران مفاہمتی یادداشت کے متن کو حتمی شکل ایرانی قومی سلامتی کونسل نے دی ہے۔
ایرانی قومی سلامتی کونسل کے بیان میں کہا گیا ہے کہ لبنان سمیت فوجی کارروائیاں آج رات سے فوری اور مستقل طور پر ختم ہوں گی، اور معاہدے پر دستخط جمعہ 19 جون کو ہوں گے، جس سے ایران کے خلاف بحری ناکہ بندی فوری اور مکمل طور پر ختم ہو جائے گی۔
ادھر ایران اور امریکا کے درمیان 14 نکاتی مفاہمتی مسودے کی تفصیلات بھی سامنے آ گئی ہیں، حتمی ایران امریکا معاہدے کی توثیق سلامتی کونسل کی قراردادوں کے ذریعے کرنا بھی مسودے میں شمال ہے، ایران کے تیل اور پیٹرو کیمیکل برآمدات پر پابندیاں معطل کی جائیں گی۔
امریکا ایران مفاہمتی یادداشت کے 14 نکات
امریکا اور اتحادیوں کو ایران کی تعمیرِ نو کے لیے کم از کم 300 ارب ڈالر دینا ہوں گے، مذاکرات کے دوران ایران کے 24 ارب ڈالر منجمد اثاثے جاری کیے جائیں گے۔ مذاکرات سے قبل امریکا ایران کے منجمد 12 ارب ڈالر جاری کرے گا۔ واضح رہے کہ حتمی معاہدے میں ایران کے میزائل پروگرام اور مزاحمتی گروپس کی حمایت شامل نہیں ہے۔


