اسلام آباد (13 جون 2026): پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کی الیکٹرانک دستخطی تقریب کل بروز اتوار ہوگی۔
دفتر خارجہ پاکستان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں بتایا کہ نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکا ایران معاہدے پر کل دستخط نہیں ہوں گے، ایرانی وزارت خارجہ
بیان میں بتایا گیا کہ اسحاق ڈار اور شہزادہ فیصل بن فرحان آخری مراحل میں داخل ہونے والے امریکا ایران مذاکرات کا خیر مقدم کیا جس کی دستخطی تقریب کل طے ہے اور اس امید کا اظہار کیا کہ یہ اہم پیشرفت خطے میں مستقل امن و استحکام کے قیام میں مددگار ثابت ہوگی۔
دفتر خارجہ نے مزید بتایا کہ سعودی وزیر خارجہ نے اس پورے عمل کے دوران ثالثی اور مذاکرات کی حمایت میں پاکستان کی مسلسل اور انتھک کوششوں کو سراہا، دونوں رہنماؤں نے اس ماہ کے آخر میں مصر میں ہونے والے علاقائی چار ملکی وزرائے خارجہ کے آئندہ اجلاس پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
Deputy Prime Minister / Foreign Minister Senator Mohammad Ishaq Dar @MIshaqDar50 held a telephone conversation today with the Foreign Minister of the Kingdom of Saudi Arabia, Prince Faisal bin Farhan @faisalbinfarhan.
They welcomed the US–Iran negotiations in their final stage,… pic.twitter.com/k3avNjwAxe
— Ministry of Foreign Affairs – Pakistan (@ForeignOfficePk) June 13, 2026


