منگل, اگست 11, 2026
اشتہار

امریکیوں کو مارنے کے رد عمل میں ٹرمپ کی ہدایت پر نویں رات ایران پر شدید حملہ

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن (20 جولائی 2026): امریکیوں کو مارنے کے رد عمل میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ہدایت پر رات کو امریکی فوج نے ایران پر شدید حملہ کیا ہے۔

صدر ٹرمپ نے بتایا کہ آج رات ایران پر شدید حملہ کیا گیا ہے، جو امریکیوں کو مارنے کا ردعمل ہے۔ انھوں نے کہا کہ انھیں فوجیوں کی ہلاکت پر افسوس ہے، جو فوجی مارے گئے وہ اس مقصد کے لیے لڑ رہے تھے کہ ایران کبھی جوہری ہتھیار حاصل نہ کر سکے۔

سینٹکام نے بتایا کہ ایران پر مسلسل نویں رات فضائی حملوں کا سلسلہ مکمل کر لیا گیا ہے، جن میں ایرانی فوجی کمانڈ سینٹرز اور فضائی دفاعی نظام کو نشانہ بنایا گیا، ساحلی نگرانی کے مراکز، میزائل اور ڈرون لانچ سائٹس کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

سینٹ کام کے مطابق صدر ٹرمپ کی ہدایت پر ایران پر شام 7 بجے فضائی حملے شروع کیے گئے، یہ امریکی حملے ایرانی فوجی صلاحیتوں کو مزید کمزور کرنے کے لیے جاری رہیں گے۔

دوسری طرف ایرانی سرکاری میڈیا نے خبر دی ہے کہ جنوبی ایران کے صوبے ہرمزگان، بوشہر اور جنوبی شہر خورموج میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔


امریکا 3 فوجیوں کی ہلاکت کے باوجود سفارتی حل کے لیے تیار ہے، مارکو روبیو


تسنیم خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی سینٹرل کمانڈ کی جانب سے اسلامی جمہوریہ ایران پر حملوں کی نئی لہر کا اعلان کیے جانے کے فوراً بعد ایران کے 5 شہروں میں، جن میں شمال مغرب کا بڑا شہر تبریز اور 2 اہم بندرگاہیں بھی شامل ہیں، دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔

عینی شاہدین اور مقامی رپورٹرز نے تسنیم کو بتایا کہ تبریز، جنوب مشرقی ساحلی شہروں چابہار اور کنارک، نیز جنوب مغربی توانائی کے مراکز بندر ماہشہر اور بندر امام خمینی میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔

یہ اطلاعات اس کے چند ہی منٹ بعد سامنے آئیں جب سینٹ کام نے کہا کہ اس نے ایرانی اہداف کے خلاف حملوں کے ایک نئے مرحلے کا آغاز کر دیا ہے۔ امریکی حکام کے مطابق یہ کارروائی جاری مہم کا حصہ ہے، جس کا مقصد آبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی کو لاحق خطرات کا خاتمہ کرنا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں