منگل, اپریل 21, 2026
اشتہار

پاکستان میں بھارتی جاسوس کی گرفتاری کاجائزہ لے رہے ہیں: امریکہ

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: امریکہ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں گرفتاربھارتی جاسوس کی گرفتاری سے متعلق تفصیلات حاصل

کررہے ہیں، پاکستان اوربھارت کے تعلقات میں بہتری خطے کے مفاد میں ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان مارک ٹونرکا کہنا ہے کہ پاکستان میں گرفتاربھارتی جاسوس سے متعلق تفصیلات حاصل کررہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اوربھارت کو اپنے تعلقات معمول پرلانا چاہئیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ کشمیرپرامریکہ کی پالیسی تبدیل نہیں ہوئی۔ کشمیرپرمذاکرات کا ایجنڈہ پاکستان اوربھارت طے کریں گے، امریکہ کشمیرپرمثبت پیش رفت کی حمایت کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ پنامہ لیکس میں شریف خاندان سے متعلق انکشافات پرتبصرہ نہیں کرسکتے۔ تمام حکومتوں کو کرپشن پرنظر رکھنی چاہئیے۔

امریکی وزارت خزانہ پنامہ لیکس کی تفصیلات کا جائزہ لے رہی ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں